۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محفوظ مشہدی

حوزہ/ جے یو پی نظام مصطفیٰ کے نفاذ پر پرعزم ہے، اس حوالے سے جدوجہد جاری رکھے گی۔ حقیقی عید اسی دن ہوگی جب ملک میں نظام مصطفیٰ نافذ ہوگا اور ان شاءاللہ فلسطین بہت جلد آزاد ہوگا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر مولوی سید محمد محفوظ مشہدی نے مرکز اہل سنت جامعہ محمدیہ نوریہ رضویہ میں نماز عید ادا کی۔انہوں نے اس موقع پر عوام الناس، علما، طلباء اور کارکنوں سے عید بھی ملے۔

انہوں نے کہا کہ روزوں کے بعد عید الفطر خوشی کا تہوارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں تزکیہ نفس کا موقع فراہم کیا ۔رمضان المبارک بہت بڑی نعمت ہے جس سے امت مسلمہ مستفید ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جے یو پی نظام مصطفیٰ کے نفاذ پر پرعزم ہے، اس حوالے سے جدوجہد جاری رکھے گی۔ حقیقی عید اسی دن ہوگی جب ملک میں نظام مصطفیٰ نافذ ہوگا اور ان شاءاللہ فلسطین بہت جلد آزاد ہوگا۔

محفوظ مشہدی نے کہا کہ ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ جب اسرائیلی مظالم ناکام ہوں گے اور فلسطین آزاد ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .